وہ پوچھتی ہے! تم ہرپل یوں اُداس کیوں رہتے ہو۔؟

Poet: Haroon Ur Rasheed uDas By: Haroon Ur Rasheed uDas, Muzaffarabadak

وہ پوچھتی ہے! تم ہرپل یوں اُداس کیوں رہتے ہو۔؟
سب سے بولتے ہو مجھ سے ناراض کیوں رہتے ہو

مُجھ سے چُھپا کہ رکھتےہو تم ہر بات اپنے دل کی
باقیوں سے ہی کیوں سرِعام ہر رازکہتے ہو۔ ؟

میں کہتا ہوں یقیں جانو میں تو اَزل سے ایسا ہوں
چھوڑ گیا تھا جس حال میں اب بھی تو بالکل ویسا ہوں

سو تم کیوں میرا اِتنا فکر و گُماں کرتی ہو؟
اندر کی چھوڑو بظاہر تو میں تم سب جیسا ہوں

یہ بول کہ پھر ہم اپنی اپنی راہ چلنے لگتے ہیں
سوال اُس کے میرے گِرد بھٹکنے لگتے ہیں

ایسا کیوں ہوں میں آخر ہوا کیا تھا میرے ساتھ۔؟؟
سانپ بن کے یہ سوال مُجھے ڈسنے لگتے ہیں

پھر یاد آیا میرا ماضی جو مجھے صدائیں دیتا تھا
میں ساتھ تھااُس کے جو مجھے دُعائیں دیتا تھا

اور پھرمَر گیا وہ دِل جو جینے کی صلاحیں دیتا تھا
ہاں مَر گیا وہ ہارون ؔ جو پیار کی اَذانیں دیتا تھا

Rate it:
Views: 1230
03 Mar, 2016
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL