ناگنواؤ اپنا سکون تم مری چاہ میں
Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIناگنواؤ اپنا سکون تم مری چاہ میں
میں غبار ہوں تو بکھیر دو مجھے راہ میں
اسی ایک شامِ خزاں کا حزن و ملال ہے
کوئی اور عکس نہیں ہے میری نگاہ میں
تجھے کھو کے تیری انا کا میں نے بھرم رکھا
کئی کلفتیں کئی مشکلیں تھیں نباہ میں
ترے آنسوں نے بدل دیے مرے راستے
کئی لوگ تھے مری راہ میں مری چاہ میں
بڑی بد مزہ سی گزر رہی ہے یہ زندگی
نہ ثواب میں وہ مزہ رہا نہ گنا ہ میں
More Sad Poetry






