نا وہ دن ہیں نا وہ ہے نا ہی وہ زمانہ ہے

Poet: Muhammad Tanveer Baig By: Muhammad Tanveer Baig, Islamabad

نا وہ دن ہیں نا وہ ہے نا ہی وہ زمانہ ہے
دہکتی آگ سی تنہائی میں ڈوبا فسانہ ہے

بانٹ لیا ہے دکھوں نے مجھے یوں آپس میں
کہ جیسے مل گیا مجھ میں انہیں کوئی خزانہ ہے

مجھے جو میرے لہو میں ڈبو کر چلا گیا
وہ کوئی غیر نہیں اپنا ہی اک یار پرانا ہے

وہ باز نہیں آتا زخم دینے سے کبھی بھی
چھپ چھپ کر وار کرنا اس کے لئے اک بہانہ ہے

اپنے ہی حسد کرنے لگیں تو کیا کہنا تنویر
کہ دنیا میں کتنا مشکل گھر بسانا ہے

Rate it:
Views: 391
14 Jul, 2011
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL