میرے تو سانس بھی تمہارے تھے
Poet: سید ایاز مفتی ( ابنِ مفتی) By: سید ایاز مفتی ( ابنِ مفتی), Houston TX USAایک ہی چھت تلے گذارے تھے
وہ شب و روز کتنے پیارے تھے
ہار مانے جناب میں انکی
جو بھی تشبیہ استعارے تھے
کم پڑے انکی مانگ میں پھر بھی
آسماں کے جو کل ستارے تھے
کام کا کام تو محبت تھی
ورنہ سب کام ہی خسارے تھے
لُوٹ کے دل مرا بہت خوش ہو
مرے تو سانس بھی تمہارے تھے
یوں جدا ہیں کہ مل نہیں پاتے
ہم تو دریا کے دو کنارے تھے
تیز گاڑی کچل گئی ان کو
ایک بیوہ کے جو سہارے تھے
بھول سکتا نہیں وہ شب یارو
گیسوئے یار جب سنوارے تھے
کیوں رویے پہ انکے حیراں ہو
مفتی اتنے وہ کب ہمارے تھے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad