میری خطا پوچھے
Poet: UA By: UA, Lahoreیہ دل بہت اداس رہنے لگا ہے آج کل
کسی کی دوستی دھوکہ لگی ہے آج کل
ہمیں بھی کسی نے کبھی ٹوٹ کر چاہا تھا
اسی چاہت نے میرے ساتھ بدلہ بھیس آج کل
وہ مجھ سے جب ملا ایسے ملا جیسے وہ میرا ہے
وہ مجھ کو اجنبی بن کر ملنے لگا ہے یار آج کل
جس کا خیال سایا بن کر ساتھ رہتا ہے
وہی تو بھولنا چاہتا ہے میرا پیار آج کل
نہ جانے وہ میرا اعتبار کب تک نہ کرے گا
جس کا جھوٹ بھی میرے لئے سچائی آج کل
عظمٰی کوئی تو ان سے میری خطا پوچھے
کیوں مجھ سے خفا ہو چلے سرکار آج کل
More Sad Poetry







