مسکراہٹوں پہ حق
Poet: Zahida Ali By: Zahida Ali, pakpattan sharifمسکراہٹوں پہ حق ہمارا بھی ہے
کوئی تو اداسیوں سے جا کے کہے
کھلنا ہمارا مقدر بھی ہے
کوئی تو خزاؤں سے جا کہے
اندھیرا رہے آخر کب تلک
کوئی تو جگنؤں سے جا کہے
نفرت کی وادی میں اب تو دم گھٹے
کوئی تو محبتوں سے جا کہے
زمین کی اندھیر نگری میں اتر آؤ
کوئی تو ستاروں جا کے کہے
اپنوں کے سہارے اپاہج کر چکے
کوئی تو بیساکھیوں سے جا کے کہے
اب کے برس غم زیادہ ملے دامن میں
کوئی تو آنسوؤں سے جا کے کہے
More Sad Poetry






