مدت ہوئی ہوا نہ آئی کوئے یار سے

Poet: Syed Ishtiaq Hussain Kazmi By: Syed Waqas Shah, rawalpindi

مدت ہوئی ہوا نہ آئی کوئے یار سے
خوشبو روٹھ گئی ہے چمن سے بہار سے

آج ان کا نہ آنا اک حشر سا ہو گیا ہے
آنکھیں الگ ہیں بے تاب دل بے قرار سے

مانا کہ اب ہمارا ٹھکانہ نہیں کوئی
یہ حالت ہو گئی ہے صرف ستم یار سے

شب تو کٹ چلی ہے امید سحر کے ساتھ
زندگی بھی گزر جائے گی خیال یار سے

لحد میری کیوں نہ بن جائے فردوس کی مثال
وہ بے وفا کہہ کر گزریں میرے مزار سے

آج گرد میں خوشبو ہے سارے جہان کی
لگتا ہے ہوا چھو آئی ہے دیار یار سے

دنیا سے تو کہیں بہتر تھا تیرا غم
اکتا گیا ہوں میں غم روز گار سے

Rate it:
Views: 432
02 May, 2009