مجھے جہاں زخم دیا ہے وہیں اک اور زخم دو جاناں

Poet: Unknown By: Hassan, Peshawar

مجھے جہاں زخم دیا ہے وہیں اک اور زخم دو جاناں
میرا زخم بھرنے کا طریقہ اوروں سے الگ ہے جاناں

میں شروع میں ہی ساری قربتیں ساری چاہتیں لوٹا دوں گا
پر میرا محبت کرنے کا طریقہ اوروں سے الگ ہے جاناں

میں خفا ہو جاؤں تو دلائل نہیں دیتا موش ہو جاتا ہوں
میرا محبت میں لڑنے کا طریقہ اوروں سے الگ ہے جاناں

کچھ ستارے ملے تو انہیں ٹکرا کر ساری کائنات کی ضد کروں گا اور خود کو برا بنا لوں گا اسد
میرا دل سے اترنے کا طریقہ اوروں سے الگ ہے جاناں

Rate it:
Views: 801
31 May, 2021
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL