لہو جلتا ہے

Poet: Gulfraz Ahmed Itab Gujrati By: Gulfraz Ahmed Itab, gujrat

لٹ گیا میں اک آرزے روا کے لیے
بدنام ہوتا نہیں کوئی ناروا کے لیے

بس تجھے ہی مانگ کے رب سے منتظر ہوں تیرا
میں نے ہاتھ اٹھایا ہی نہیں کسی اور دعا کے لیے

کر رہا ہوں تجھ سے تخیل میں محبت میں
میں نے اظہار بھی نہ کیا تیری رضا کے لیے

میری چاہت میرے ارمانوں کا بھرم رکھ لے
میں بھی انساں ہوں رسوا نہ کر خدا کے لیے

کبھی نہ لوٹوں گا راہ محبت سے عتاب
چاہے مار ڈالیں مجھے اس خطا کے لیے

Rate it:
Views: 536
22 Aug, 2008
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL