راہِ مستقیم پہ چلنا ہو گا

Poet: Mian Amar By: Mian Amar, Muzafar Garh

راہِ مستقیم پہ چلنا ہو گا
بہت بھٹکے اب سنبھلنا ہو گا

اگر انقلاب چاہتے ہو لوگو
اپنی سوچو ں کو بدلنا ہو گا

لہو کے دیپ جلا کر دوستو
اندھیروں سے نکلنا ہو گا

جس سے آدمی بن جائے انساں
اُس سانچے میں ڈھلنا ہو گا

یہاں حق سچ پہ ڈٹ جاؤ امر
ورنہ خالی ہاتھ ملنا ہو گا

Rate it:
Views: 559
28 May, 2014