رات ٹہر جاتی ہے

Poet: Shaikh Khalid Zahid By: Shaikh Khalid Zahid, Karachi

رات جب کسی پہر میں ٹہر جاتی ہے
یا پھر شائر تھک جاتی ہے
چپکے سے مجھے جگا لیتی ہے
اور پہلو میں میرے بیٹھ جاتی ہے
پھر کاندھے پر سر رکھ کر
خاموش، اداسی سے کچھ کہتی جاتی ہے
محوہوکر میں بھی جیسے سنتا رہتا ہوں
اسے دیکھتا رہتا ہوں
جب اسے ٹٹولتا ہوں
کھولی آنکھوں سے دیکھتا ہوں
نمی کاندھے پر بس محسوس ہوتی ہے
سورج کی اوٹ میں چھپ کر
جانے کب وہ چلی جاتی ہے
رات کا دکھ کتنا اچھا ہوتا
ہر آنکھ سے اوجچھل رہتا ہے

Rate it:
Views: 446
27 Oct, 2016
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL