دل نے تجھے تھام تو لیا ہے مگر کیا
Poet: ناصؔر دھامسکر By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiriدل نے تجھے تھام تو لیا ہے مگر کیا
طنز زمانہ بھی کر رہا ہے مگر کیا
ظلم صنم ڈھائے، چاہے سولی چڑھا دے
سارے گوارہ ستم و سزا ہے مگر کیا
مفلسی کی زندگی گزار رہے ہیں
حال بہت خستہ و بے سرا ہے مگر کیا
آسودگی مثل خواب بن چکی جیسے
سعی کو پر لازمی کیا ہے مگر کیا
عشق بری چیز رہتی ہی نہیں لیکن
لوگ غلط سمجھے جو برا ہے مگر کیا
چاہ لئے قلب میں بھٹک رہیں در در
آس کو بھی زندہ ہی رکھا ہے مگر کیا
چلتے رہیں، سوچ رکنے کی نہ ہو ناصرؔ
آگے بڑھے، کوئی گر خفا ہے مگر کیا
More Sad Poetry






