دشت میں پیاسی بھٹک کر تشنگی مر جائے گی

Poet: امن چاند پوری By: Anila, Gharo

دشت میں پیاسی بھٹک کر تشنگی مر جائے گی
یہ ہوا تو زیست کی امید بھی مر جائے گی

روک سکتے ہو تو روکو مذہبی تکرار کو
خون یوں بہتا رہا تو یہ صدی مر جائے گی

پھر اسی کوچے میں جانے کے لئے مچلا ہے دل
پھر اسی کوچے میں جا کر بے خودی مر جائے گی

بولنا بے حد ضروری ہے مگر یہ سوچ لو
چیخ جب ہوگی عیاں تو خامشی مر جائے گی

نفرتوں کی تیرگی پھیلی ہوئی ہے ہر طرف
پیار کے دیپک جلیں تو تیرگی مر جائے گی

رنج و غم سے رابطہ میرا نہ ٹوٹے اے خدا
یوں ہوا تو میری پوری شاعری مر جائے گی

دوستوں سے بے رخی اچھی نہیں ہوتی امنؔ
دوریاں زندہ رہیں تو دوستی مر جائے گی

Rate it:
Views: 338
12 Aug, 2021
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL