خوش مزاجی کا دکھاوا بھی نہیں کر سکتے
Poet: آفتاب شکیل By: نعمان علی, Islamabadخوش مزاجی کا دکھاوا بھی نہیں کر سکتے
ہم وہ کاہل ہیں جو اتنا بھی نہیں کر سکتے
وہ سناتے ہیں رہائی کے فریضے سب کو
جو رہا ایک پرندہ بھی نہیں کر سکتے
کتنے مجبور ہیں ہم عام سی شکلوں والے
خود کو ایجاد دوبارہ بھی نہیں کر سکتے
چاہتے ہیں جسے دشمن کی نواسی نکلی
اب تو ہم عشق ادھورا بھی نہیں کر سکتے
اس لیے بنتا نہیں طنز تماشے پہ مرے
یاں تو کچھ لوگ تماشہ بھی نہیں کر سکتے
جسم سانسو کی ستم گار روانہ سے میاں
ایسا بکھرا ہے اکٹھا بھی نہیں کر سکتے
More Sad Poetry






