خود کو لے جا کے کسی دشت میں آباد کیا
Poet: دانیال حیدر جعفری By: دانیال حیدر جعفری, Islamabadخود کو لے جا کے کسی دشت میں آباد کیا
پھر وہاں بیٹھ کے ہر وقت تجھے یاد کیا
کیا کہیں ہم کہ تیری یاد سے پہلے جاناں
تھے بہت شاد تیری یاد نے ناشاد کیا
راس آتے ہیں مجھے درد کہ میں نے جاناں
ہے تیرے درد سے ہر درد کو ایجاد کیا
پاس آ کر کیا انکارِ محبت اس نے
اک عجب طرز سے اس نے ہمیں برباد کیا
ہو کے آزاد بھی اس کا میں گرفتار رہا
اس نے پر کاٹ کے میرے مجھے آزاد کیا
ماہرِ ضبط تھا اک وقت میں حیدر لیکن
کون تھا جس نے اسے مائلِ فریاد کیا
More Sad Poetry






