حسیں ہو خوبصورت ہو جواں ہو اپنا دھیان رکھنا
Poet: اےبی شہزاد By: AB shahzad, Mailsiحسیں ہو خوبصورت ہو جواں ہو اپنا دھیاں رکھنا
محبت میں رفاقت کے ذرا جذبے نہاں رکھنا
نہیں ہے راز داں کوئی مصیبت میں جو آئے کام
شکایت ہو کسی سے گر اسے زیرِ زباں رکھنا
زمیں اپنی مکاں اپنا نہیں ہے پاسپاں اپنا
ذرا سوچو ذرا سمجھو نہ اپنا راز داں رکھنا
خدا انصاف کرنے والا ہے وہ جانتا ہے سب
زمیں والے ہو تم لیکن نظر میں آسماں رکھنا
نہیں جھکنا نہیں ڈرنا مشورہ ہے یہی میرا
بہت شہزاد دشمن ہیں ترے اونچا مکاں رکھنا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad