تمہاری خوشبو

Poet: Abdul Waheed By: Abdul Waheed(Muskan), Haripur

مسکان تمہارے کالج میں
ہر سمت تمہاری خوشبو ہے
وہی رونق ہے
وہی عالم ہے
وہی میلہ ہے
وہی موسم ہے
وہی صندل ہے
وہی کاجل ہے
وہی آنچل ہے
وہی گیسو ہے

مسکان تمہارے کالج میں
ہر سمت تمہاری خؤشبو ہے
وہی موجِِ ادا
وہی رنگِِ حناء
وہی سادہ قباہ
وہی چالِ صباہ
رمِِ آہو ہے
وہی جادو ہے
مسکان تمہارے کالج میں
ہر سمت تمہاری خوشبو ہے

ہر چہرہ نقش تمہارا ہے
ہر لہجے میں تم بولتی ہو
ہر پیکر عکس تمہاری ہے
تم کانوں میں رس گولتی ہو
آواز تمہاری خوشبو ہے
یہ خوشبو کیسا جادو ہے

مسکان تمہارے کالج میں
ہر سمت تمہاری خوشبو ہے
ماحول وہی،تہذیب وہی
تنظیم وہی، ترتیب وہی
اُستاد وہی،آداب وہی
آنکہیں بھی وہی، خواب بھی وہی
کوئی دل کش ہے
کوئی دل جو ہے
مسکان تمہارے کالج میں
ہر سمت تمہاری خوشبو ہے

Rate it:
Views: 819
30 Dec, 2010
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL