بے کار ہی سہی مگر کچھ تو ہنر رہا
Poet: syed Aqeel shah By: Syed Aqeel shah, sargodhaبے کار ہی سہی مگر کچھ تو ہنر رہا
لوگوں کے درمیان تھا محوِ سفر رہا
اِک پل میں جیسے عمر کی صدیاں سمٹ گئیں
جتنا طویل فاصلہ تھا مختصر رہا
میرا خلوص ہی مری قیمت تھی شہر میں
سب مفلسوں کے درمیاں میں معتبر رہا
بنجر زمین کیا ہوئی بارش سے پوچھیے
جو پیڑ بھی ہوا یہاں وہ بے ثمر رہا
شب کے سکوت میں رہیں ڈوبی حویلیاں
یہ کون اس گلی میں تھا جو دربدر رہا
یوں ہم رکاب تھا کہ سرِ کارواں عقیلؔ
کچھ فاصلے سے تھا مگر وہ ہمسفر رہا
More Sad Poetry






