بہتان بن کر بھلا کیسے جیا جاسکتا ہے
Poet: Shaikh Khalid Zahid By: Shaikh Khalid Zahid, Karachiبہتان بن کر بھلا کیسے جیا جاسکتا ہے
 پیالہ زہر کا خود سے کیسے پیا جاسکتا ہے
 
 بہت ہوتے ہیں ایسے اپنے سے اپنے
 جن کے بنا بھی جیا جاسکتا ہے
 
 مختصر ہے مگر تکلیف دہ ہے بہت
 بدل لیجیے رستہ بھٹکایا جاسکتا ہے
 
 میں لکھ رہا ہوں کسی بھی ڈھب میں
 ویسے تو زبانی بھی سمجھایا جاسکتا ہے
 
 روح کو ڈھونڈرہا ہوں زندوں میں راہی
 ورنہ مردوں کو تو دفنایا جا سکتا ہے
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 