اور میں ہار کے خوش تھا
Poet: Usman Tarar By: Usman Tarar, Hafizabadسب کچھ وار کے خوش تھا
میں بوجھ اتار کے خوش تھا
وہ پریشاں تھا کنارے پر
میں بیچ منجھدارکے خوش تھا
اس کو انائیں مار رہی تھیں
میں اناؤں کو مار کے خوش تھا
وہ آئینے سے منہ چھپاتا تھا
میں آئینے کو للکار کے خوش تھا
اس کی سننے والے بہت تھے
میں خود کو پکار کے خوش تھا
عثمان وہ جیت کے رو رہا تھا
اور میں ہار کے خوش تھا
More Sad Poetry







