آدیکھ کیسی حالت ہے تیرے پروانے کی

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

آدیکھ کیسی حالت بنی ہےتیرےپروانےکی
تیری ذات میں کھو کرخبر نہیں زمانےکی

تم تومرتےدم تک مجھےیادرہو گےجاناں
ہمیں عادت نہیں تمہاری طرح بھول جانےکی

تمہاری سہیلی نےبڑےراز ہم پہ عیاں کئیے
اب حسرت نہیں رہی تمہارےپاس آنےکی

زندگی بھرکےلیے اشکوں کا تحفہ ملاہے
اتنی کڑی سزا ملی ہےچاردن مسکرانےکی

جو ہوناتھا وہ ہو چکا اب ہوشیاررہیں گے
تمام عمر خطا نہ کریں گےدل لگانےکی

Rate it:
Views: 399
29 Nov, 2017