آج منزل جو پائی ہے ہم نے

Poet: Azra Naz By: Azra Naz , Jhelum

آج منزل جو پائی ہے ہم نے
اس کی قیمت چکائی ہے ہم نے

کھو دیا ہر عزیز رشتے کو
پائی لمبی جدائی ہے ہم نے

ہر قدم پر ملا نیا دھوکا
کیسی تقدیر پائی ہے ہم نے

تیری تصویر خانۂ دل میں
چاہتوں سے سجائی ہے ہم نے

لاش اک بے کفن محبت کی
دل کے اندر دبائی ہے ہم نے

دل پہ افسردگی جو چھائی تھی
وہ بمشکل ہٹائی ہے ہم نے

کچھ نہیں اور آپ بیتی ہے
جو کہانی سنائی ہے ہم نے

ساری دنیا سے ہی الگ عذراؔ
ایک دنیا بسائی ہے ہم نے

Rate it:
Views: 1495
03 Dec, 2015
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL