آج تو میری محبت
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamآج تو میری محبت کی کہانی سن لے
کیسے بیتی میری زندگانی سن لے
ہمارے درمیاں بڑے عہدوپیماں ہوئے
ادھوری رہی ہمارےپیار کی کہانی سن لے
کوئی پل خوشی کا نہیں دیکھا میں نے
روتے گزری ہے میری زندگانی سن لے
میں جسےاپنا سب کچھ سمجھتا رہا
وہی اس بات سے رہی انجانی سن لے
اشکوں سے شروع اشکوں پہ ختم
یہ کہانی ہے بڑی پرانی سن لے
More Sad Poetry






