آثار ابھی تیرے آنے کے نہیں ہیں
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiآثار ابھی تیرے آنے کے نہیں ہیں
وعدے ابھی نبھانے کے نہیں ہیں
ہیں لوگ انتظار میں ہماری جدائی کے
حالات جشن منانے کے نہیں ہیں
کچھ روشنی رہنے دو چلمنوں میں
یہ لمحے موتی گرانے کے نہیں ہیں
رہنے دو دورغموں کو کچھ دیر کے لئے
ابھی حالات غم اٹھانے کے نہیں ہیں
More Sad Poetry






