آؤ آج خود سے ملاقات کرتے ہیں

Poet: Zahida Ali By: Zahida Ali, pakpattan sharif

آؤ آج خود سے ملاقات کرتے ہیں
تھوڑی دیر کے لئے خود کو ناراض کرتے ہیں
آنکھوں سے چھم چھم برسات کرتے ہیں

کوئی لطف تو آئے اپنے ہونے کا
اپنے ہونے کا چلو انکار کرتے ہیں

کانٹوں پہ کھلے پھولوں کی طرف دیکھ
خزاں کے آنے پہ بھی بہار کرتے ہیں

ناراض ہو کیوں کس کے لئے
آؤ آج خود سے بات کرتے ہیں

چلو چھوڑو یہ ساری باتیں سارے گلے
موت کے ہاتھ میں ہاتھ دیتے ہیں

Rate it:
Views: 1059
24 Apr, 2009