ہمارا دل دکھانے کی پڑی ہے
Poet: غضنفر غضنی By: غضنفر غضنی, Karachiہمارا دل دکھانے کی پڑی ہے
اسے پردیس جانے کی پڑی ہے
کسی کی آنکھ سے بہتے ہیں آنسو
کسی کو مسکرانے کی پڑی ہے
ہماری جیب میں پیسے نہیں ہیں
تمہیں شاپنگ پہ جانے کی پڑی ہے
کوئی دل کو لگا کے رورہا ہے
کسی کو دل لگانے کی پڑی ہے
کوئی زخمی پڑا ہے روڈ پہ اور
تمہیں مووی بنانے کی پڑی ہے
لیا ہے لون مجبوری کے باعث
تمہیں بیلنس اڑانے کی پڑی ہے
وہ خوش ہے آج اس کی رخصتی ہے
ہمیں آنسو بہانے کی پڑی ہے
کسی کا دل لہو روتا ہے غضنی
کسی کو ناچ گانے کی پڑی ہے
More Sad Poetry






