میرے پاس تو ہوگا
Poet: Ayesha Arshad Khokhar By: Ayesha Arshad Khokhar, Satrah Sialkotمانا تیری زندگی میں کوئی کمی نہیں لیکن
کبھی فرقت کے لمحوں میں دل اداس تو ہوگا
کر کے رسوا وہ مجھے ایسے انجان ہو گیا
آج نا سہی کل اسے احساس تو ہوگا
میں نے ہمیشہ اس کی خوشیاں مانگی ہیں
میرے بغیر اسے جینا راس تو ہوگا
لوگ پاگل ہیں جو اس کی برائیاں کرتے ہیں
ہم اسے چاہتے ہیں اس میں کچھ خاص تو ہوگا
ہم یہ سوچ کر اسے ہر روز دعا دیتے ہیں
وہ میرا نا سہی میرے پاس تو ہوگا
More Sad Poetry






