مجبور تھا میں اس لیے تجھ سے ملا نہیں
Poet: غضنفر غضنی By: غضنفر غضنی, Karachiمجبور تھا میں اس لیے تجھ سے ملا نہیں
یہ کب کہا کہ تجھ سے مرا واسطہ نہیں
مدت ہوئی ہے دیکھے ہوئے اس کو دوستو
کس حال میں ہے وہ مجھے یہ بھی پتہ نہیں
میں کیسے مان لوں کہ اسے مجھ سے پیار ہے
اظہار بھی تو پیار کا اس نے کیا نہیں
نمبر بھی ان کا میرے موبائل میں اب نہیں
کیسے ہو ان سے بات کوئی رابطہ نہیں
غضنی وہ مجھ کو چھوڑ گیا بیچ راہ میں
جو کہہ رہا تھا مجھ سے کہ میں بے وفا نہیں
More Sad Poetry






