Add Poetry

فصیل شب کی سیاہی میں روشنی دیکھوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

فصیل شب کی سیاہی میں روشنی دیکھوں
میں بجھتی شام کی آنکھوں میں زندگی دیکھوں

میں نے گلہائے محبت میں سدا رہنا ہے
کیسے ممکن ہے تری آنکھ میں نمی دیکھوں

پڑا جو وقت تو سب نے ہی ساتھ چھوڑ دیا
جہانِ رنج میں پھیلی یہ بے بسی دیکھوں

گرا دیا ہے کسی گہری کھائی میں جس نے
اسی کی آنکھ میں الفت کی روشنی دیکھوں

اب اعتبار کروں بھی تو کس طرح تم پر
تمارے پیار کی باتوں میں جب کمی دیکھوں

منافقت سے حقیقت تمھاری کھل تو گئی
تمارے چہرے پہ پھر بھی میں عاشقی دیکھوں

چلو یہ اچھا ہوا آنے والے طوفاں سے
میں دے دوں جان یہ وشمہ کہ زندگی دیکھوں

Rate it:
Views: 241
04 Jun, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets