شمع ہم تو تھے جہاں سے ہی الگ
Poet: Shama By: Shama Chaudhry, walesہم زمانے کے سدا نہ ہو سکے
پر زمانے سے جدا نہ ہو سکے
جو دلوں میں ہی فسانے رہ گئے
پھر زباں سے وہ ادا نہ ہو سکے
تھی عبادت تو فرشتوں کی طرح
وہ صنم ہر گز خدا نہ ہو سکے
ہم رہے ایسے نگاہوں میں تری
ہم محبت سے جدا نہ ہو سکے
شمع ہم تو تھے جہاں سے ہی الگ
ہم ستم کی ابتدا نہ ہو سکے
More Sad Poetry






