زندگی پر کتاب

Poet: Faheem Sheikh By: Muhammad Faheem Sheikh, Karachi

زندگی پر اک کتاب لکھوں گا
میں اس میں وہ سارے حساب لکھوں گا

پیار کو وقت گزاری لکھ کر
چاہتوں کو صرف عذاب لکھوں گا

ہوئی برباد میری محبت کیسے
کیسے بکھرے ہیں میرے خواب لکھوں گا

خود کو کسی تتلی کا روپ دے کر
اسکا چہرا گلاب لکھوں گا

اسکو الزامِ بیوفائی نہ دونگا
بس! اپنی ہی قسمت خراب لکھوں گا

Rate it:
Views: 1795
26 Mar, 2011