رات وہ درد میرے دل میں اٹھا لوگوں
Poet: By: Shabir, karachiبعد مدت اسے دیکھا لوگوں
وہ ذرا بھی نہیں بدلا لوگوں
خوش نہ تھا مجھ سے بچھڑ کر وہ بھی
اسکے چہرے پہ لکھا تھا لوگوں
اس کی آنکھیں بھی کہے دیتی تھیں
رات بھر وہ بھی نہ سویا لوگوں
اجنبی بن کے گزرا ہے ابھی
تھا کسی وقت میں اپنا لوگوں
دوست تو خیر کوئی کس کا ہے
اس نے دشمن بھی نہ سمجھا لوگوں
رات وہ درد میرے دل میں اٹھا
صبح تک چین نہ آیا لوگوں
پیاس صحراؤں کی پھر تیز ہوئی
ابر پھر ٹوٹ کے برسا لوگوں
More Sad Poetry






