دنیا میں کوئی دوست کوئی جانی نہ ملا

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

دنیامیں کوئی دوست کوئی جانی نہ ملا
دشمن بہت ملےمگرایک بھی خاندانی نہ ملا

ہمارے غم بھی خوشیوں میں بدل جاتے
مگر ہمیں کوئی تعویذ سلیمانی نہ ملا

میری داستاں میں تسلسل نہ رہے گا
ہو سکےتو اس میں اپنی کہانی نہ ملا

ہم نے تو ساری دنیا چھان کر دیکھ لی
مگراس جہاں میں تیراکوئی ثانی نہ ملا

ملنا ہے تو پاک جذبے سےملاکرمجھے
پاکیزہ دوستی میں جذبہ شیطانی نہ ملا


 

Rate it:
Views: 525
19 Feb, 2014
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL