خوش رہے کر کے وہ جفا ہم سے

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

ہوگئی ایسی بھی کیا خطا ہم سے
رہنے لگا ہے اکثر وہ خفا ہم سے

ستم گر سے کیا اُمید ِکرم کریں
خوش رہے کر کے وہ جفا ہم سے

ڈر ہے کہ جب عہدنبھانے نکلے
تو زندگی نہ کر سکے وفا ہم سے

سفر درپیش ہوا ہے عمرِ فراق کا
مٹتا نہیں ہے پَل کا فاصلہ ہم سے

زندگی ہی بے رنگ ہو جائے رضا
روش ایسی نہ رکھے وہ روا ہم سے
 

Rate it:
Views: 745
12 Sep, 2013