خواب شاعری

Poet: حفضہ اقبال By: Hifza Iqbal, Gujranwala

سنو سوچ کے دیکھا کرو خواب کوئی
کہ شکستگی ٹوٹے خوابوں کی
بڑی بے رحم ہوتی ہے
یہ بن کے شور اُبھر ے گی
اُداسی بن کے چمٹے گی

تمھے راتوں رُلاے گی
کبھی نا ختم ہونے کو
تھکے وجود کی صورت
تمہاری نسلوں میں اُترے گی
اُنھے راتوں جگاے گی
بےچینی بن کے ستاے گی

تعبیر کا کفارہ ادا جب تک نا ہو جائے
صدیوں بھٹکتی ھی جائے گی
تھک کر جب آہ و فغاں کرو گے
صدا آے گی تو بس اتنی
کہ شکستگی ٹوٹے خوابوں کی
بڑی بے رحم ہوتی ہے

Rate it:
Views: 886
22 Jan, 2022