تیری خاطر ھم اک شام چرانے نکلے

Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar

تیری خاطر ھم اک شام چرانے نکلے
درد میں ڈھال کے خود کو آزمانے نکلے

پھر انہی ترسی نظروں سے تماشا دیکھا
بات اتنی سی تھی کہ سب زخم پرانے نکلے

غم کی آغوش میں خود کو سمیٹا ایسے
رات آتی ھے تو پھر ھم سوگ منانے نکلے

وہ جو نظروں میں طلاطم تھا دیکھا سب نے
راز جو آنکھوں سے عیاں تھے وہ چھپانے نکلے

میری تقدیر میں تنہائی کے سوا کچھ بھی نہیں
تیرے آنے کے سبھی وعدے تو بہانے نکلے

Rate it:
Views: 1253
18 Jan, 2014
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL