تری آنکھ میں جو شباب ہے
Poet: امید خواجہ By: امید خواجہ, 1e Exloermondتری آنکھ میں جو شباب ہے
ہمہ رنگ ہے بے نقاب ہے
ترے گیسوؤں کی گھٹا گھٹا
دلِ مضطرب پر عذاب ہے
مجھے میکدوں سے غرض نہیں
ترا انگ انگ شراب ہے
غمِ ہستی و غمِ نیستی
تری ہر ادا بے حساب ہے
پڑی جس جگہ بھی نظر تری
وہاں مہکا مہکا گُلاب ہے
جو تری ادا پہ نہ مر مِٹے
وہ نحیف ہے یا سراب ہے
ترے پاس ہے کوئی چاند تو
مرے پاس بھی ماہتاب ہے
اے امید رکھ دے قلم کہیں
کہ وہ آپ اپنی کتاب ہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad