ارادہ تھا کہ اُن سے آج کوئی بات ہو جاتی
Poet: امید خواجہ By: امید خواجہ, 1e Exloermondارادہ تھا کہ اُن سے آج کوئی بات ہو جاتی
کسے معلوم تھا کہ بات میں ہی رات ہو جاتی
بہت اچھّا ہؤا کہ بحث تک نوبت نہیں آئی
وگرنہ بے سبب تفریط سے افراط ہو جاتی
بڑا اودھم مچایا خشک موسم میں بھی رندوں نے
نہ جانے کیا غضب ہوتا اگر برسات ہو جاتی
بہت اچھّا ہؤا ہر دوست کو اچھّی طرح پرکھا
سرِ الزام ورنہ گردشِ حالات ہو جاتی
مرے حاکم کی ہر اک بات میں دھوکہ ہے غیبت ہے
کبھی کوئی روش تو قابلِ اثبات ہو جاتی
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad