بکھرتی زلف کی خوشبو میں کتنے راز چھپے ہوں گے
Poet: عطاء الرحمٰن رحمانی By: عطاء الرحمٰن رحمانی, GILGITبکھرتی زلف کی خوشبو میں کتنے راز چھپے ہوں گے
تری پلکوں کی چھاؤں میں کئی جذبے جلے ہوں گے
نظر کا جادو ایسا ہے کہ منظر پل میں بدل جائے
تری ایک چشمِ شیریں سے کئی عالم دھلے ہوں گے
تِرے لب بولتے کم ہیں، مگر سب کچھ سنا دیتے
خموشی میں بھی الفاظوں کے رنگ و نغمے بہے ہوں گے
ترا چہرہ ہے آئینہ کسی خوابوں کی بستی کا
نظر جس پر ٹھہر جائے، وہاں لمحے رکے ہوں گے
ترا انداز چلنے کا، صبا کو بھی سکھاتا ہے
کہ کیسے گام زن ہو کر کوئی دل میں اتر جائے
سحر کی چاندنی جیسا ہے تیرا نرم لہجہ بھی
جو سن لے تیرے ہونٹوں کو، وہی پل میں سنور جائے
رحمانی! اب بھی پلکوں پر اُسی لمحے کو رکھتا ہے
جو اُس کی مسکراہٹ سے، غزل کا مصرعہ بنتا ہے
More Love / Romantic Poetry






