ان کی نظر میں چاہت دل لگی ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

ان کی نظرمیں چاہت دل لگی ہے
مگر ہماری تو جان پر بنی ہے

اپنےآنسوؤں سےبجھاتےہیں
ہجرکی آگ جودل میں لگی ہے

انہیں دیکھ کرپیاس نہیں بجھتی
نہ جانےیہ کیسی تشنگی ہے

ہماری بزم خیال تو سجی ہے
محفل میں صرف انکی کمی ہے

انکی دل لگی نےیہ حالت کی ہے
دھڑکن رکتی ہےآنکھ برستی ہے

Rate it:
Views: 470
28 Oct, 2017