انا کے موڑ پر سوچا نہیں ہے
Poet: نذیر تبسم By: عبید شاہ زیب, Multanانا کے موڑ پر سوچا نہیں ہے
پلٹ کر پھر اسے دیکھا نہیں ہے
ڈرو اس عہد کے آئینہ گر سے
وہ گونگا ہے مگر اندھا نہیں ہے
میں جس میں ڈوب جانا چاہتا ہوں
وہ دریا ہے مگر گہرا نہیں ہے
اب اس موضوع پر کیا بحث کرنا
تمہارا وہ لب و لہجہ نہیں ہے
میں خود لفظوں کی بازی کھیلتا ہوں
مگر اس بات کا موقع نہیں ہے
ہمیشہ کی طرح محتاط ہے وہ
مری دستک پہ بھی کھلتا نہیں ہے
More Sad Poetry






