آس پاس کہیں تم دکھائی نہیں دیتے
Poet: Mubeen Nisar By: Mubeen Nisar, Islamabad آس پاس کہیں تم دکھائی نہیں دیتے
کہیں دور سے بھی سنائی نہیں دیتے
شام شفق پھیل جاتی ہے آسماں پر
کیوں مجھے تم دست حنائی نہیں دیتے
فاصلے بھی اب قربتوں جیسے ہیں
اک لمحہ بھی مجھے تنہائی نہیں دیتے
میری آرزو کی منزل جانے کدھر ہے
تجھ تک رستے بھی سجائی نہیں دیتے
گہری دھند سی چھائی ہے آسماں پر
قسمت کےستارے بھی دکھائی نہیں دیتے
More Sad Poetry






