موجودہ کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ نہیں لے رہا، بجلی اور گیس کے بل بھی وزراء اپنی جیب سے دیتے ہیں، کسی غیر ملکی کو پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ

image

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ نہیں لے رہا، بجلی اور گیس کے بل بھی وزرا اپنی جیب سے دیتے ہیں، کسی غیر ملکی کو پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، لوئر چترال میں پانچ نادرا سینٹر کام کر رہے ہیں، دو مزید سینٹر بھی بنائے جائیں گے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر فلک ناز، سینیٹر دوست محمد، سینیٹر محسن عزیز، سینیٹر ذیشان خانزادہ اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر قانون انصاف و پالیمانی امور نے کہا کہ لوئر چترال میں پانچ نادرا سینٹر کام کر رہے ہیں، روزانہ 50 شناختی کارڈ بنائے جا رہے ہیں اور 100 سے زائد سائلین کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، اپر چترال میں نادرا سینٹر قائم کرنے کے لیے فنڈز فراہم کئے گئے،

اس کے علاوہ دو مزید سینٹر بھی بن جائیں گے، ان پانچ سینٹر میں 20 خواتین خدمات انجام دے رہی ہیں۔ آبادی کے تناسب سے سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ دور دراز سے آنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ جواب دیتے ہیں، موجودہ کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ نہیں لے رہا، بجلی اور گیس کے بل بھی وزرا اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں نادرا سینٹرز کے قیام اور موبائل وینز کی سہولت فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا، کسی غیر ملکی کو پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے اسلام آباد میں میٹرو بس سروس مختلف روٹس پر چل رہی ہے اور حکومت 70 کروڑ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، پچھلے پانچ سال میں تین نئے روٹس کا اجراء کیا گیا ہے، مزید روٹس پر بھی میٹرو بسیں چلائیں گے۔ ہزاروں مسافر روزانہ میٹرو بس سروس سے مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے تقریباً 6100 جائیدادیں واگزار کر کے متروکہ وقف املاک بورڈ کے حوالے کی ہیں، ان جائیدادوں کی مالیت تقریبا ً40 ارب روپے بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف کرغزستان سے طلبا کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.