چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا ڈھاکہ میں ڈی ایٹ یوتھ منسٹرز کے اجلاس سے خطاب

image

ڈھاکہ۔21مئی (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے ثقافتی تبادلوں اور سیاحتی اقدامات کو ڈی ایٹ ممالک کے درمیان افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے اہم مواقع کے طور پر اجاگرکرتے ہوئے ڈی ایٹ ایجنڈے میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیاہے۔منگل کو بنگلہ دیش میں ڈی ایٹ یوتھ منسٹرز کے اجلاس میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں انہوں نے ڈی ایٹ ممالک کے درمیان نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

نوجوانوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے فعال نوجوانوں کی آبادی کو پروان چڑھانے کے عزم پر بھی زور دیا۔ ڈی ایٹ سیکرٹریٹ اور سیکرٹری جنرل کی قابل ستائش کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے ڈی ایٹ ایجنڈے میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔بنگلہ دیش کے نوجوانوں کے امور اوروزیر کھیل نظم الحسن کی غیر معمولی قیادت کو تسلیم کرتے ہوئےانہوں نے اجلاس کی کامیاب میزبانی پر شکریہ ادا کیا جس نے نوجوانوں کی ترقی کے لئے بنگلہ دیش کی لگن کو ظاہر کیا۔انہوں نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان کے جامع نقطہ نظر کی وضاحت کی۔ انہوں نے تعلیم، انٹرپرینیورشپ اور ماحولیاتی اثرات جیسے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے، پاکستان کے اپنے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید برآں انہوں نے نوجوان رہنماؤں کے درمیان نیٹ ورکنگ اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ثقافتی تبادلے اور سیاحتی اقدامات کو بھی ڈی ایٹ ممالک کے درمیان افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے اہم مواقع کے طور پر اجاگر کیا گیا۔ متنوع ثقافتی روایات اور تاریخی علامات کی نمائش کرتے ہوئے، پاکستان نے دوستی اور تعاون کو فروغ دینے کی وکالت کی۔ انہوں نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور پائیدار ترقی نوجوان نسل کے قائدین کے طور پر روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔ پاکستان ڈی ایٹ کمیونٹی میں خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.