ریاض میں ’رنگ آف فائر‘، اوسیک غیر متنازع ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن بن گئے

image
اولیکساندر اوسیک نے ٹائیسن فیوری کو شکست دے کر 25 برسوں میں دنیا کی پہلی غیرمتنازع ہیوی ویٹ چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانیہ کے ٹائیسن فیوری نے ابتدا میں جارحانہ انداز اپنایا تاہم اولیکساندر اوسیک نے آہستہ آہستہ چارج سنبھالا۔

یوکرین کے اولیکساندر اوسیک نے محمد علی، جو لوئس اور مائیک ٹائسن کی طرح غیر متنازع ہیوی ویٹ چیمپئن کے طور پر شمولیت اختیار کی۔

1999 میں ایونڈر ہولی فیلڈ کو شکست دینے کے بعد برطانیہ کے لینوکس لیوس ہیوی ویٹ بیلٹس کو متحد کرنے والے آخری شخص تھے۔

ابھی تک ناقابلِ شکست سابق غیر متنازع کروزر ویٹ چیمپیئن قانونی طور پر اس دور کے بہترین کھلاڑی ہونے کا دعویٰ کر سکتے ہیں تاہم اکتوبر میں متوقع ری میچ ایک اور موڑ فراہم کر سکتا ہے۔

37 سالہ اولیکساندر اوسیک جنہوں نے روسی حملے کے بعد مختصر دورانیے میں بطور فوجی اہلکار خدمات انجام دیں، نے کہا کہ ’یہ میرے لیے، میرے خاندان کے لیے، میرے ملک کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ایک بہت اچھا وقت، ایک بہت اچھا دن ہے‘ اور یہ کہ وہ دوبارہ میچ کے لیے تیار ہیں۔

ٹائیسن فیوری نے کہا کہ ’میری رائے کے مطابق میں نے مقابلہ جیتا ہے اور میں واپس آؤں گا۔‘ (فوٹو: عرب نیوز)ٹائیسن فیوری نے اسے ’اولیکساندر کے ساتھ ایک شاندار مقابلہ‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ میں نے وہ مقابلہ جیتا۔ میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے چند راؤنڈز میں کامیابی حاصل کی لیکن میں نے ان میں سے زیادہ تر (راؤنڈز) جیتے۔‘

ٹائیسن فیوری کا کہنا تھا کہ ’آپ جانتے ہیں کہ ان کا ملک حالتِ جنگ میں ہے اس لیے لوگ جنگ سے نبردآزما ملک کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن میری رائے کے مطابق میں نے مقابلہ جیتا ہے اور میں واپس آؤں گا۔‘

دو ججوں نے اولیکساندر یوسک کو 115-112 اور 114-113 کے سکور سے فاتح قرار دیا جبکہ تیسرے جج نے ٹائیسن فیوری کو 114-113 کا سکور دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.