پی آئی اے کی سکردو کے لئے دبئی اور اسلام آباد ، لاہور ، کراچی سے براہ راست پروازیں، شمالی علاقہ جات کو توجہ کا مرکز بنا دیا

image

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی سکردو کے لئے دبئی اور اسلام آباد ، لاہور ، کراچی سے براہ راست پروازوں سے استفادہ کرتے ہوئے شمالی علاقہ جات کو توجہ کا مرکز بنا دیا ہے ۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ منفرد اور پرکشش فطری نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتے ہوئے اسلام آباد ، لاہور ، کراچی اور دبئی سے سکردو کے لئے براہ راست پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جیسے جیسے موسم گرما کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، پی آئی اے نے اپنے سیاحت کے فروغ کے اقدامات اور فضائوں اور ماحول کے تحفظ کے اقدامات کے تحت سکردو کے لئے فضائی سفر کو خوشگوار بنا دیا ہے۔

قومی ایئرلائن کے حالیہ آپریشنز نے پاکستان کے سیاحتی مقام کو پاکستان کے مصروف ترین سیکنڈری ہوائی اڈوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ 15 مئی 2024 کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے 440 سیاحوں کو لے کر تین پروازیں سکردو پہنچیں اور زمین پر جنت کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیر و سیاحت میں مصروف ہیں۔

پی آئی اے نے سیاحوں کے لئے پبلک سروس میسیج بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے کہ آسمانوں کو محفوظ رکھنے میں ہماری مدد کریں، ہوائی اڈوں کے اردگرد کچرا پھینکنے سے گریز کریں کیونکہ یہ عمل پرندوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے جس سے جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے خطرات میں اصافہ ہو سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.