امریکا، ہیوسٹن میں شدید طوفان کے باعث مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک

image

واشنگٹن۔17مئی (اے پی پی):امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید طوفان کے باعث مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق ہیوسٹن حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز شدید طوفان کے باعث تمام علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ امریکی الیکٹرک اور قدرتی گیس کی کمپنی سینٹر پوائنٹ کے مطابق طوفان کے باعث تقریباً 9 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔ ہیوسٹن اور اس کے مضافات میں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں۔

ٹیکساس کے سب سے بڑے سکول ڈسٹرکٹ ہیوسٹن آئی ایس ڈی نے طوفان سے ہونے والے نقصان اور بجلی کی بندش کے باعث جمعہ کو تمام کلاسیں منسوخ کر دیں ہیں ۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لوگوں کی ا موات کیسے ہوئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.