بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل کیسے ہوئی؟ تفتیش شروع

image

بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہوتے کے ساتھ ہی پاکستان میں ایک نئے کیس نے جنم لے لیا ہے- سپریم کورٹ انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی۔

تصویر وائرل ہونے کے بعد عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو کا سائز کم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی آج ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.