قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کل 20 پروازوں کے ذریعے 4,398 عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا، ترجمان پی آئی اے

image

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے قبل از حج آپریشن کے تحت گزشتہ 7 روز کے دوران کل 20 پروازوں کے ذریعے 4,398 عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا ۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ان پروازوں میں 14 پروازیں براہ راست مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوئیں جبکہ 6 پروازیں براستہ کراچی اپنی منزل مقصود پر اتری ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کی حج پروازیں 23 مئی تک مدینہ منورہ کے لئے آپریٹ ہو رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ 24 مئی سے 10 جون تک جدہ کے لئے حج پروازیں چلائی جائیں گی۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 190 پروازوں پر مشتمل ہوگا جن میں 170 پروازیں براہ راست اور 20 پروازیں براستہ کراچی آپریٹ ہوں گی۔ براستہ کراچی پروازوں میں 15 پروازیں کوئٹہ سے اور 5 پروازیں سکھر سے چلائی جائیں گی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.