ایران میں جمعہ اور ہفتہ ویک اینڈ ہوں گے، پارلیمان نے منظوری دے دی

image

تہران۔16مئی (اے پی پی):ایران کی پارلیمنٹ نے سرکاری ملازمین کے لیے ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کے ایام کو اختتام ہفتہ قرار دیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی پارلیمنٹ کی طرف سے گزشتہ روز دی گئی اس منظوری کے بعد اتوار سے جمعرات کے دوران 40 گھنٹے کام کیا جائے گا۔

اس قانون سازی کو ابھی ملکی آئینی نگران کونسل کی جانب سے باضابطہ منظوری درکار ہے۔ ایران میں اس وقت ہفتے میں کام کے لیے 44 گھنٹے مختص ہیں جبکہ جمعرات کو نصف یوم اور جمعہ کو مکمل تعطیل ہوتی ہے۔ پارلیمنٹ میں اس حوالے سے مسودہ قانون کی 136 ارکان نے حمایت جبکہ 66 نے مخالفت کی اور تین اراکین غیر حاضر رہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.